ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) گورو نانک دیو جی کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات میں 60 ہزار سکھ یاتریوں کی آمد کی توقع ہے۔
صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ نے گورودوارہ جنم استھان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورو نانک دیو جی کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلہ میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی سکھ یاتریوں کو ڈر اور خوف زدہ کیا جاتا ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی کے حالات بہتر نہیں ہے، بھارتی سکھ یاتریوں کو کہا جاتا ہے کہ پاکستان میں جاؤ گے تو مار دیئے جاؤ گے، پاکستانی عوام آپ سے پیار نہیں کرتے۔
رمیش سنگھ نے کہا کہ جب سے مریم نواز چیف منسٹر بنی انہوں نے ٹورازم کی بات کی ہے، چیف منسٹر نے ہمیشہ اقلیتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کی ہے۔
صوبائی وزیر اقلیتی امور نے کہا کہ بد قسمتی سے پچھلے 5 سال میں کچھ ڈلیور نہیں کیا گیا، ہماری اولین ترجیح ننکانہ صاحب ہے، ہمارا فوکس ٹورازم کو پروموٹ کرنا ہے۔