سموگ کے باعث لاہور کے تعلیمی اداروں میں تمام سرگرمیاں معطل

سموگ کے باعث لاہور کے تعلیمی اداروں میں تمام سرگرمیاں معطل

محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ گھروں سے آن لائن کام کریں گے تاکہ تدریس کا سلسلہ جاری رہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ سموگ کی چھٹیوں میں سکولوں میں ٹیچرز، والدین میٹنگز بھی نہیں ہوں گی اور اس دوران سکولوں میں سپورٹس، تفریحی دورے نہیں ہوں گے۔