سموگ، انتظامی مسائل کے باعث 6 پروازیں منسوخ، 29 تاخیر کا شکار

سموگ، انتظامی مسائل کے باعث 6 پروازیں منسوخ، 29 تاخیر کا شکار

فلائٹ آپریشن کے مطابق لاہور سے ریاض کی پی آئی اے کی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ سموگ کی وجہ سے ملتان اور فیصل آباد کا فلائٹ آپریشن آج بھی متاثر ہے، 4 پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔

سموگ کی وجہ سے فیصل آباد سے دبئی کی پرواز 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، اس کے علاوہ کراچی سے دبئی کی پرواز پی کے 213 ڈھائی گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی ہے۔