اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ بار نے جسٹس امین الدین خان کو آئینی بنچز کا سربراہ بنانے کے فیصلے کو قابل ستائش قرار دے دیا۔
صدر سپریم کورٹ بار میاں رؤف عطا نے کہا کہ جسٹس امین الدین خان کو آئینی بنچز کا سربراہ بنانے کا فیصلہ قابل ستائش ہے، آئینی بنچز کے لئے نامزد سات ججز پر مکمل اعتماد ہے، امید ہے آئینی بنچ جلد تشکیل دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آئینی بنچ کی تشکیل سے زیر التواء آئینی مقدمات میں کمی ہوگی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے کیسز مینجمنٹ کے حوالے سے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں، ماہانہ کاز لسٹ اور فوری سماعت کی درخواستوں کو مقرر کرنا احسن اقدام ہے۔