پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب، ایجنڈا بھی جاری

Published On 13 November,2024 08:24 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج (13 نومبر) دوپہر 2 بجے شروع ہوگا جس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے، اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک، نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانے سے ہوگا۔

اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے متعلق جوابات دیئے جائیں گے۔

ایجنڈے کے مطابق حکومتی بزنس میں آڈٹ رپورٹ آف دی اکاؤنٹس آف یونین ایڈمنسٹریشن، سٹی ڈسٹرکٹ فیصل آباد آف دی آڈٹ ایئر 17-2016 سمیت 7 مختلف آڈٹ رپورٹس پیش کی جائیں گی۔

پنجاب اسمبلی اجلاس میں تحاریک التوائے کار، تحریک استحقاق سمیت نقطہ اعتراض پر بھی گفتگو کی جائے گی۔