لندن: (دنیا نیوز) سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر مبینہ حملہ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
برطانوی ڈپلومیٹک پولیس نے پاکستان ہائی کمیشن کا دورہ کیا، اس موقع پر پاکستانی عملے نے سابق چیف جسٹس کی گاڑی پر مبینہ حملے کے معاملے سے متعلق بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ہائی کمیشن کی گاڑی میں موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق برطانوی ڈپلومیٹک پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن کو واقعے کی مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی، ویڈیوز کے ذریعے تفتیش کا عمل آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
واضح رہے کہ لندن میں پاکستان ہائی کمیشن نے کسی کو نامزد کئے بغیر سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کے واقعے سے متعلق باضابطہ شکایت درج کروائی تھی۔