ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب کرنے کا فیصلہ

Published On 14 November,2024 04:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس پیر کو وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت شرکت کرے گی۔

اجلاس میں ایس آئی ایف سی کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔