ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ، کلاؤڈ سیڈنگ کے ذریعے جہلم اور گوجر خان میں بارش

Published On 16 November,2024 01:18 am

لاہور: (دنیا نیوز) مصنوعی بارش کی مقامی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ، کلاؤڈ سیڈنگ کے ذریعے جہلم اور گوجر خان میں بارش کی گئی، محکمہ موسمیات نے تصدیق کر دی۔

دوپہر دو بجے کلاؤڈ سیڈنگ کی گئی، چند گھنٹوں بعد جہلم اور گوجر خان میں بارش ہوئی، ماہرین نے اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ کلاؤڈ سیڈنگ کے اثرات لاہور پر بھی بارش کی صورت برآمد ہونے کا قوی امکان ہے، مصنوعی بارش سے سموگ میں کمی لانے میں بڑی مدد ملے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تمام متعلقہ اداروں، سائنسی ماہرین کو مصنوعی بارش کے کامیاب تجربے پر مبارک باد دی، انہوں نے کہا کہ آپ کی محنت، لگن اور قابلیت سے صوبہ پنجاب نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، پوری قوم آپ پر فخر کرتی ہے۔