اسلام آباد:(دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا، کئی باتوں پر ہم متفق ہو سکتے ہیں۔
اسلام آباد میں جاری اپنے ایک بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کیا وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے ساتھ کی گئی بات کو آپ تسلیم کریں گے ؟۔
انہوں نے کہا حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا، سوال کسی کا بھی رابطہ ہو تو ہم اسے کمیٹی میں بحث کرتے ہیں یا بانی پی ٹی آی سے مشورہ کرتے ہیں، عمران خان نے این آر او اگر لینا ہوتا تو اتنا عرصہ جیل میں نہ ہوتے۔
واضح رہے گزشتہ روز بھی چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر عندیہ دے چکے ہیں کہ سیاست میں کوئی بیک فائروالی بات نہیں ہوتی، ہماری تحریک جاری رہےگی، اگرمطالبات کل تسلیم ہو جاتے ہیں توہم احتجاج نہیں کریں گے۔