اسلام آباد:(دنیا نیوز) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مذاکرات تسلیم ہو گئے تو احتجاج ختم کردیں گے۔
دنیا نیوزکےپروگرام’’دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بہنوں کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی لیڈرشپ کو عمران خان کےساتھ ملنے نہیں دیا جارہا ہے، بشریٰ بی بی نےعلی امین گنڈا پورسےبرہمی کا اظہارنہیں کیا، بشریٰ بی بی نےکہا بانی کی کال پرسب نےباہرنکلنا ہے، پنجاب سےحماد اظہرلیڈ کریں گے۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی اورعلیمہ بی بی کا سیاست میں آنےکا کوئی ارادہ نہیں، بشریٰ بی بی نےکہا ہےاحتجاج میں زیادہ سےزیادہ لوگ شرکت کریں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایم این ایز،ایم پی ایز، کارکنوں کے لیےکھانے کا بندوبست کریں گے، مذاکرات کا اگروقت آیا توعمران خان نےفیصلہ کرنا ہے، بانی پی ٹی آئی سےہدایات لیتےرہیں گے، انشااللہ بانی تک رسائی ختم نہیں ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگرعمران خان سےرسائی ختم ہو گی توسینئرقیادت فیصلہ کرےگی، ہمارے مطالبات بڑے واضح ہیں، تحریک انصاف کا مینڈیٹ چوری ہوا جس کی آج تک سماعت نہیں ہوئی۔
چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں کوئی بیک فائروالی بات نہیں ہوتی، ہماری تحریک جاری رہےگی، اگرمطالبات کل تسلیم ہو جاتے ہیں توہم احتجاج نہیں کریں گے۔