سویلینز کے فوجی ٹرائل سے متعلق مقدمات بارے آئینی بنچ کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

Published On 20 November,2024 04:36 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سویلینز کے فوجی ٹرائل سے متعلق مقدمات کے حوالے سے آئینی بنچ نے بڑا فیصلہ کرلیا۔

آئینی بنچ کے اعلامیہ کے مطابق جسٹس عائشہ ملک سویلنز کے فوجی ٹرائل سے متعلق مقدمے کا فیصلہ دینے والے بنچ میں شامل تھیں، جسٹس عائشہ ملک سویلینز کے فوجی ٹرائل سے متعلق کیس کی اپیلوں کی سماعت کے دوران آئینی بنچ کا حصہ نہیں رہ سکتیں۔

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ چونکہ سویلینز کے فوجی ٹرائل سے متعلق کیس کا فیصلہ سات رکنی بنچ کی جانب سے دیا گیا تھا، سویلینز کے فوجی ٹرائل سے متعلق کیس میں اپیلوں کی شنوائی کیلئے بنچ کی تشکیل کا معاملہ جوڈیشل کمیشن کو بھجوایا جاتا ہے۔