جو کہتا تھا ڈیل نہیں کرونگا وہ 'ڈیل کر لو، ڈیل کر لو' کی صدائیں دے رہا ہے: عطا تارڑ

Published On 21 November,2024 06:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ جو کہتا تھا ڈیل نہیں کرونگا وہ 'ڈیل کر لو، ڈیل کر لو' کی صدائیں دے رہا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے جیل سے بیان پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑنے کہا کہ ’جیل سے رہا کرو تو احتجاج ملتوی کردوں گا‘ کا بیان قیدی کی ’فرسٹریشن ‘ اور ’گھبراہٹ‘ کا اعتراف ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ثابت ہوا 24 نومبر کو انتشار کی کال کا مقصد ’ڈیل‘ کے لیے جدو جہد کرنا ہے، قیدی وفاق پر لشکر کشی کرنے پر بضد ہے، آپ سے ڈیل صرف ’قانون‘ کرے گا جس کے آپ مجرم ہیں۔