اسلام آباد :(دنیا نیوز) سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کے بیان کوتوڑمروڑکرپیش کیا گیا۔
دنیا نیوزکےپروگرام’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے سعودی عرب کا نام نہیں لیا، سعودی عرب نہایت ہی اہم بردارملک ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی محمد بن سلمان کےساتھ دوستی ہیں، پاکستان کے بھی سعودی عرب کےساتھ بڑے گہرے تعلقات ہیں، بشریٰ بی بی کےبیان کو توڑمروڑ کر پیش کیا گیا، یہ لوگ24نومبرسےتوجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔
حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے سوال کے جواب میں سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اب ڈائیلاگ کا وقت نہیں ہے، ہماری احتجاج کی تیاریاں مکمل ہیں، عمران خان نے جس جگہ کا کہا ہے وہاں پہنچیں گے، بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کیے۔
ایک اور سوال کے جواب میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سےعمران خان کو پشاورجیل منتقل کرنے کی کوئی ڈیمانڈ نہیں تھی، ہمارے پاس احتجاج کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں، 24نومبرکو سرپرائز ملےگا۔