پی ٹی آئی کا وزیراعلیٰ ہاؤس کے پی میں اجلاس، 24 نومبر کے احتجاج بارے مشاورت

Published On 23 November,2024 12:46 am

پشاور: (دنیا نیوز) 24 نومبر کو احتجاج کے سلسلے میں پی ٹی آئی کا وزیراعلیٰ ہاوس میں اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں سابق صدر عارف علوی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، شیخ وقاص اکرم شریک ہوئے، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور، بیرسٹر سیف اور دیگر اہم رہنما بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق مشاورت کی گئی، اجلاس کے شرکاء کو حکومت کے ساتھ رابطوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی بانی سے ملاقاتوں کے بارے میں بتایا گیا۔