سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچز کا 30 نومبرتک کا روسٹر جاری

Published On 26 November,2024 06:40 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچز کا 30 نومبر تک کا روسٹر جاری کر دیا گیا۔

سندھ ہائیکورٹ کراچی پرنسپل سیٹ پر آئینی بنچ جسٹس کےکے آغا کی سربراہی میں قائم ہوا، جسٹس عبدالمبین لاکھو اور جسٹس ثناء اکرم منہاس بھی آئینی بنچ میں شامل ہیں۔

سکھر سرکٹ میں جسٹس محمد سلیم جیسر اور جسٹس ذوالفقار علی سانگھی پر مشتمل بنچ آئینی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

حیدرآباد سرکٹ میں جسٹس یوسف علی سعید اور جسٹس خادم حسین تینوں آئینی بنچ کے فرائض انجام دیں گے، حیدرآباد بنچ منگل کو میرپور سرکٹ میں فرائض انجام دے گا۔

لاڑکانہ سرکٹ میں جسٹس سلیم جیسر، جسٹس ارباب علی ہکڑو بدھ اور جمعرات کو دو رکنی آئینی بنچ کی حیثیت سے سماعت کریں گے۔

سندھ ہائیکورٹ میں 21 ہزار سے زائد آئینی درخواستیں اور مقدمات آئینی بنچز پر منتقل کر دیئے گئے ہیں۔