احمدپور شرقیہ: (دنیا نیوز) ڈالے کی موٹرسائیکل کوٹکر سے 4 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ڈالے کی ٹکر سے کمسن بچہ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ اس کے والدین شدید زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق بچے کی لاش اور اس کے زخمی ہونے والے والدین کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر مزید تفتیش شروع کردی۔