الیکشن کمیشن نے ووٹرز کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیئے

Published On 29 November,2024 10:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹرز کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 13 کروڑ 22 لاکھ 54 ہزار سے زائد ووٹ رجسٹرڈ ہیں، اسلام آباد میں 11 لاکھ 54 ہزار سے زائد ووٹ رجسٹرڈ ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹ کی تعداد 55 لاکھ سے زائد ہے، خیبر پختونخواہ میں دو کروڑ 25 لاکھ سے زائد ووٹر رجسٹر ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹ کی تعداد 7 کروڑ 53 لاکھ سے زائد ہے، سندھ میں رجسٹرڈ ووٹ کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ سے زائد ہے۔