پیپلزپارٹی نےکبھی بھی گورنرراج کی حمایت نہیں کی: گورنر پنجاب

Published On 01 December,2024 11:47 pm

لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی نےکبھی بھی گورنرراج کی حمایت نہیں کی۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اپنے بیان میں کہا کہ سیاسی طریقے سے چلا جائے توچیزیں بہتر ہوسکتی ہیں، کے پی کے حکومت اور وزیراعلیٰ کا رویہ انتہائی غیرجمہوری ہے، پنجاب میں پی ٹی آئی قیادت اپنے گھروں سے بھی باہرنہیں نکلی۔

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پنجاب میں کسان اورکاشت کار ختم ہوگئے ہیں، کسانوں پر40فیصد زرعی ٹیکس زیادتی ہے، حکومت سے متعلق سارے آپشنز کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سیاسی سپیس بھیک سےنہیں لیں گے، آخری حدتک کوشش ہےکہ حکومت کےساتھ رہیں لیکن حکومت ڈیلیور کرے۔