وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران چلے گئے

Published On 02 December,2024 01:22 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سرکاری دورے پر ایران روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران کیلئے روانہ ہوئے، وزیر خارجہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزراء کونسل کے 28 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار چارٹر فار ای سی او کلین انرجی سنٹر پر دستخط کریں گے، اجلاس کے موقع پر لیڈران سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

یاد رہے کہ 2017 میں پاکستان میں ای سی او مشن طے پایا تھا جس کا مقصد اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ہے، اجلاس میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔