اسلام آباد: (دنیا نیوز) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بنچ 9 دسمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔
جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ میں شامل ہیں، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی بنچ کا حصہ ہوں گے۔