ڈی چوک میں مجھے سب اکیلا چھوڑ کر بھاگ گئے تھے، میں بھاگنے والی نہیں: بشریٰ بی بی

Published On 07 December,2024 01:07 am

چارسدہ: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا کہ میں بھاگنے والی عورت نہیں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے چارسدہ میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ڈی چوک میں رات کے ساڑھے بارہ بجے تک اکیلے گاڑی میں موجود تھی، سب چلے گئے میں وہاں اکیلے موجود تھی۔

بشریٰ بی بی نے مزید کہا کہ میں نے صرف آپ کو بتانا ہے بی بی وہاں اکیلی تھی، سب نے چھوڑ دیا۔