پشاور: (دنیا نیوز) ضلع کرم میں امن و امان کی بحالی کے لیے صوبائی سطح پر سپروائزری کمیٹی قائم کر دی گئی۔
کمیٹی کی سربراہی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کریں گے، صوبائی وزیر آفتاب عالم بھی کمیٹی کے ممبر نامزد ہو گئے۔
کمیٹی میں سول انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران شامل ہوں گے، اس کمیٹی کا مقصد حکومتی فیصلوں پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔
کمیٹی ضلع کرم میں امن و امان کے قیام اور استحکام کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔