اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں انسانی حقوق کے تحفظ کا ایک باقاعدہ روڈ میپ وضع کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑہ نے یوم انسانی حقوق کے حوالے سے حقُوق پاکستان ٹو منصوبے کی لانچنگ تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عملدرآمد کرکے انسانی حقوق کے تحفظ میں درپیش تمام چیلنجز کو حل کرے گی اور اس مقصد کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو تعاون ناگزیر ہے۔
رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے واضح طور پر کہا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ انکی حکومت کی ترجیح ہے اور اس کے ساتھ ساتھ مذہبی سیاحت پر بھی توجہ دی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تعلیم اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس سے اقلیتی گروپوں کو آگاہی اور بااختیار بنانے میں مدد ملتی ہے۔
صوبائی وزیر نے پاکستان میں اقلیتی کمیونٹی کے مخصوص چیلنجز پر بھی بات کی اور ان کے تحفظ اور شامل کرنے کے لیے پالیسیوں کے عملی نفاذ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔