سول نافرمانی کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے: وزیر دفاع خواجہ آصف

Published On 10 December,2024 06:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے۔

"دنیا نیوز" سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف نے پہلے بھی تین بار سول نافرمانی کی کوشش کی، 2014 میں بھی بانی پی ٹی آئی نے بل جلائے تھے، لوگوں نے بل نہیں روکنے اس کے نتائج ہوں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مدارس کے معاملے پر ہماری ٹیم مولانا سے بات کر رہی ہے، ہمارے اور پیپلز پارٹی کے درمیان پہلے بھی اختلاف ہوئے اور حل ہو گئے، آگے بھی ہم ساتھ مل کر ہی چلیں گے۔