کے پی حکومت گورنر کے ساتھ ملکر پارا چنار کے مسئلے پر بیٹھے:اعظم تارڑ کا مشورہ

Published On 10 December,2024 07:39 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے مشورہ دیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت گورنرکےساتھ ملکرپارا چنارکے مسئلے پر بیٹھے۔

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑکا قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاراچنارمیں جوکچھ ہورہا ہے، پوری قوم اس پررنجیدہ ہے، صوبائی حکومت کووفاق نے ہر طرح کےتعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں آل پارٹیز کانفرنس میں علی امین گنڈا پورنےشرکت نہیں کی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا وفاق کوخط اور دھمکیاں دینے کے بجائے فوری امن و امان کے لیے اقدامات کریں۔

اعظم نذیرتارڑ کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت گورنر کے ساتھ ملکر پارا چنار کے مسئلے پر بیٹھے، آئینی فریم ورک میں امن وامان کا مسئلہ صوبائی معاملہ ہے۔