ایک ادارے نے خوداحتسابی کا عمل شروع کیا، سب اداروں میں ہونا چاہئے:عقیل ملک

Published On 10 December,2024 10:06 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و مشیر وزارت قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ ایک ادارے نے خوداحتسابی کا عمل شروع کیا سب اداروں میں ہونا چاہئے۔

"دنیا نیوز" کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عقیل ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں (ن) لیگ کی لیڈرشپ کے خلاف کیسز بنائے گئے، ہمارا طرز سیاست مختلف ہے۔

بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ سفارتی محاذ میں بھی حکومت کو کامیابیاں مل رہی ہیں، ایسی کوئی بات نہیں شہبازشریف اپنی مدت پوری کریں گے، ایس آئی ایف سی کی وجہ سے حکومت کو بہت بُوسٹ ملا ہے۔