فیض حمید پر چارج شیٹ فوج کا اندرونی معاملہ، ہمارا کوئی لینا دینا نہیں: بیرسٹر گوہر

Published On 10 December,2024 10:12 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ فیض حمید پر چارج شیٹ فوج کا اندرونی معاملہ ہے، فیض حمید پر چارج شیٹ سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فوج کے اپنے قواعد اور قوانین ہیں جس کے تحت وہ ٹرائل کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویسے بھی فیض حمید ابھی چارج شیٹ ہوئے ہیں، کورٹ مارشل کیلئے ناقابل تردید شواہد درکار ہوتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سول نافرمانی تحریک کے بارے میں بانی پی ٹی آئی سے بات ہوگی۔