پشاور: (دنیا نیوز) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ گورنر صوبے میں مہمان اداکار ہیں۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر کا کام صرف بچوں کو سرٹیفکیٹ دینا اور فیتے کاٹنا ہے، گورنر کا صوبے کے سیاسی معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، وفاقی حکومت ہر معاملہ پر محاذ آرائی کا رویہ ترک کرے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ پارا چنار میں جنگ بندی میں غیر معینہ عرصے تک توسیع کردی گئی، کرم میں دیرپا امن کیلئے کام کر رہے ہیں۔