اسلام آباد:(دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت خود ایسےحالات پیدا کرتی ہےکہ ملک میں لڑائی رہے۔
دنیا نیوزکےپروگرام’’دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ڈیل پر بالکل یقین نہیں رکھتے اور حکومت بھی مذاکرات نہیں کرے گی، ٹمپریچر نیچے لانا شہبازشریف کو سوٹ نہیں کرتا، وزیر اعظم چاہتے ہیں لوگوں کے گھروں میں چھاپے پڑتے رہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بانی پی ٹی آئی سے درست کمیونیکیشن نہیں ہونے دے رہی، عمران خان نے کمیٹی اپوزیشن جماعتوں سے بھی مذاکرات کے لیے بنائی ہے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حکومت ایسے حالات پیدا کرتی ہے کہ لڑائی رہے، پی ٹی آئی کو اپوزیشن الائنس کی طرف بڑھنا چاہیے، اسٹیبلشمنٹ کےساتھ پی ٹی آئی کی جتنی لڑائی بڑھے گی اتنا حکومت کو فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوسہولیات نہیں دی جا رہیں، تالی دونوں ہاتھوں سےبجنی چاہیے،عمران خام کوجیل مینوئل کےمطابق سہولت ملنی چاہیے۔
ایک اور سوال کے جواب میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی جتنی بڑھے گی، حکومت کی زندگی میں اتنا ہی اضافہ ہوگا، عمران خان کو رہا کرانے کے لیے ماحول کو ٹھنڈا کرنا ہوگا، اس وقت گرینڈ اپوزیشن الائنس بننا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی ذکرہوا، عمران خان کو بھی پتہ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نےکوئی چابیاں لیکرجیل نہیں آنا، امریکی صدر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرآوازاٹھائیں گے۔