سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اہم اجلاس 23دسمبر کو طلب کرلیا گیا

Published On 18 December,2024 09:38 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا۔

سی ایس بی کا 4 روزہ اجلاس 23، 24، 26 اور 27 دسمبر کو ہوگا، 19 سے 20 اور 20 سے 21 گریڈ میں ترقیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں شرکت کیلئے سینیٹر سعدیہ عباسی، سلیم مانڈوی والا،جاوید حنیف، سینئر بیوروکریٹس بھی اجلاس میں شریک ہوں گے اور کارکردگی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔

کارکردگی رپورٹس کی روشنی میں سرکاری افسران کی ترقیوں کا فیصلہ ہو گا، سی ایس بی اجلاس نہ بلانے پر کئی افسران ترقیوں سے محروم ہو کر ریٹائر ہوگئے۔