اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارہ منفی ایک ڈگری تک گر گیا۔
لہہ میں پازہ منفی تیرہ، سکردو، گوپس میں منفی سات، کالام، قلات میں منفی چھ ریکارڈ کیا گیا، بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار رہی، کوئٹہ میں پارہ منفی پانچ تک گرگیا، وادی شگر میں موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی۔
استور اور دیگر علاقوں کا برفباری کے باعث بالائی علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور برف باری کا مزید امکان ہے۔