اسلام آباد:(دنیا نیوز) سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کے خلاف 30 شکایات خارج کردیں۔
اسلام آباد میں ہونے والے سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جوڈیشل کونسل نے پانچ شکایات پر ججز سے جواب طلب کرلیا، سپریم جوڈیشل کونسل نے 36 زیرالتواء شکایات میں سے 30 نمٹائیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ اعلامیہ میں ججز کے کوڈ آف کنڈکٹ اور سپریم جوڈیشل کونسل کے رولز میں ترمیم کا بھی جائزہ لیا گیا، کوڈ آف کنڈکٹ اور رولز میں ترمیم کیلئے جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی۔