سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے والد انتقال کر گئے

Published On 20 December,2024 11:45 pm

راولپنڈی:(دنیا نیوز) سابق صوبائی وزیر اطلاعات وجیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کے والد انتقال کر گئے۔

مرحوم عبدالعزیز خاکسار کی عمر 87 برس سے زائد تھی، وہ پیشے کے لحاظ سے سافٹ ویئر انجینئر تھے اور کچھ عرصہ قبل پھیپڑوں کے عارضہ کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

مرحوم کی نماز جنازہ ہفتہ کے روز ڈی ایچ اے 2 نور مسجد میں دیڑھ بجے ادا کی جائے گی۔