پی ٹی اے نے ملک بھر میں 58 لاکھ سے زائد غیر فعال سمز بلاک کر دیں

Published On 18 December,2024 10:04 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں 58 لاکھ سے زائد غیر فعال سمز کو بلاک کردیا۔

پی ٹی اے کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ غیر قانونی سمز کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں 40 چھاپے مارے گئے، چھاپوں میں 7500 سمز اور 152 بائیومیٹرک ویریفکیشن سسٹم ڈیوائسز قبضے میں لے لی گئیں، کارروائیوں کے دوران 47 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ یہ چھاپے قصور، کھاریاں، سیالکوٹ، لاہور، پشاور، پنوعاقل، کشمور، سکھر، شیخوپورہ، شرقپور شریف، راولپنڈی، ملتان، ساہیوال اور حسن ابدال میں چھاپے مارے گئے۔

پی ٹی اے کا مزید کہنا ہے کہ مالی سال 24-2023 کے دوران غیر قانونی سمز کے خلاف کریک ڈاؤن بھی کیا گیا ہے۔