جب تک یہودی فلسطین میں تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا: عبدالغفورحیدری

Published On 22 December,2024 04:32 pm

لاہور:(دنیا نیوز) مرکزی رہنما جے یو آئی ف عبدالغفورحیدری نے کہا کہ جب تک یہودی فلسطین میں تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا۔

مولانا عبدالغفورحیدری کا فلسطین زندہ باد کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے کہنا تھا کہ فلسطین انبیا کی سرزمین ہے، فلسطین پراسرائیل نےسازش کےتحت قبضہ کیا ہوا ہے، فلسطینی مسلسل مزاحمت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی فلسطینیوں کےساتھ اظہاریکجہتی کررہی ہے، نیتن یاہونےغزہ کےمسلمانوں پرظلم کی انتہا کردی ہے، امریکا عالمی دہشت گرد ہے،جہاں بھی دہشت گردی ہوتی ہےپیچھےامریکا ہوتا ہے۔

مرکزی رہنما جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ52اسلامی ممالک آج تک فلسطین کا مسئلہ حل نہیں کراسکے، جب تک یہودی فلسطین میں تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا۔

مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ مدارس بل پرہمارے بھائیوں کوٹی وی چینل پرلاکربٹھایا گیا، اگر وہ ہمارے ساتھ آتے ہیں تو بسم اللہ، ادھرجاتے ہیں توان کی مرضی، ہمارے موقف کواتفاق رائےسےتسلیم کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر یہ یوٹرن لیتے ہیں تو پھراسلام آباد میں انسانوں کا سمندر رخ کرے گا، ان کو ہماری قوت کا پتہ ہے،آج بلوچستان اورخیبرپختونخوا جل رہا ہے، ملک میں دہشت گردی کےواقعات بڑھ رہےہیں۔