واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ ہمارے میزائل پروگرام پر متعلقہ کمپنیوں پر امریکی پابندیوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
امریکہ میں سابق امریکی سفیر ملیحہ لودھی نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے میزائل پروگرام کا امریکا یا مغربی ملکوں سے کوئی تعلق نہیں۔
ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا میزائل پروگرام بھارت کیلئے ہے۔