وزیراعلیٰ سندھ کا ملیر ایکسپریس وے کا دورہ، رواں ماہ کام مکمل کرنے کا حکم

Published On 23 December,2024 01:38 am

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملیر ایکسپریس وے کا دورہ کیا، جام صادق برج سے شاہ فیصل تک کے پورشن کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رواں ماہ کے آخر تک کام مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شاہ فیصل انٹر سیکشن سے ایئر پورٹ تک ہر قسم کی تجاوزات ختم کی جائیں، ملیر ایکسپریس وے شاہ فیصل انٹر سیکشن سے جناح ٹرمینل کا سفر 15 منٹ ہو جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ملیر ایکسپریس وے پر سکیورٹی چیک پوسٹ قائم کرنے کی ہدایت کر دی۔