پاک بحریہ میں 3 سی سلطان طیاروں کی شمولیت کی تیاریاں

Published On 24 December,2024 05:57 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سمندری حدود کے دفاع ، میری ٹائم پٹرولنگ اور اینٹی سب میرین وارفئیر کے لئے پاک بحریہ کی بڑی پیشرفت، پاک بحریہ میں 3 سی سلطان طیاروں کی عنقریب شمولیت کی تیاریاں جاری ہیں۔

2026 میں پاکستان نیوی کو پہلا ایمبریر لینئیج 1000 طیارہ سی سلطان کے روپ میں موصول ہوگا، پاک بحریہ کے لئے پہلے ایمبریر لینئیج 1000 طیارے کو جنوبی افریقہ میں سی سلطان میں ڈھالا جا رہا ہے۔

آئندہ برسوں میں مزید طیاروں کی ڈلیوری مرحلہ وار حکمت عملی کے تحت کی جائے گی، سی سلطان جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ پاک بحریہ کے موجودہ پلیٹ فارمز کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

سی سلطان پی-3 سی اورین اور اے ٹی آر 72 طیاروں کے ساتھ ہم آہنگ ہوگا، سی سلطان رینج، استقامت، اینٹی سب میرین، اور اینٹی سرفیس ویسل وارفیئر کی بہترین صلاحیتوں کا حامل ہو گا۔

سی سلطان طیاروں میں الیکٹرانک سپورٹ میژرز، الیکٹرانک انٹیلی جنس سینسرز نصب کئے جائیں گے، الیکٹرو آپٹیکل ٹریٹ، ایکٹو الیکٹرانکلی اسکینڈ ایرے ریڈار، سیٹلائٹ کمیونیکیشنز، چیف/فلیئر ڈسپنسر، اور ٹارپیڈو/سونو بوائے/ڈیپتھ چارج لانچرز بھی سی سلطان پر نصب ہوں گے۔