حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا: عمران خان کا اعتراف

Published On 26 December,2024 03:07 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ موجودہ حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پیشی کے دوران بانی پی ٹی آئی نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیئے، عمران خان سے صحافی نے پوچھا کیا آپ تسلیم کر رہے ہیں حکومت نے معیشت کو استحکام دیا ہے؟

جس پر عمران خان نے جواب دیتے ہوئے تسلیم کیا کہ حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ معیشت دیوالیہ ہونے سے بچ گئی ہے لیکن ترقی نہیں ہوئی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچنے والوں میں علی امین گنڈا پور، اسد قیصر، عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور راجہ ناصر عباس شامل ہیں۔