گورنر گلگت بلتستان کی شہید ذوالفقار بھٹو، بینظیر بھٹو کے مزاروں پر حاضری

Published On 28 December,2024 05:57 pm

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ گڑھی خدا بخش بھٹو پہنچ گئے۔

گورنر سید مہدی شاہ نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو، شہید ذوالفقار علی بھٹو و دیگر کے مزاروں پر حاضری دی، گورنر گلگت بلتستان نے مزاروں پر پھولوں کی چادریں بھی چڑھائیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید مہدی شاہ کا کہنا تھا کہ ملک بحران سے گزر رہا ہے جس کا حل پیپلزپارٹی کے پاس ہے، عوام بلاول بھٹو کے ہاتھ مضبوط کرکے انہیں وزیر اعظم بنائیں۔

گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ پارا چنار واقعے پر شدید افسوس ہے، پارا چنار میں شہید ہونے والوں کا خون صوبائی حکومت کے گلے ہے۔