کراچی: (دنیا نیوز) میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ لوگ پانی کے مسئلے پر سیاست کررہے ہیں۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ نہیں چاہتے پانی کا مسئلہ حل ہو، وعدہ کیا تھا بلاول آئے گا کراچی میں پانی لائے گا، پیپلزپارٹی کی حکمرانی میں کراچی والوں کو پانی فراہم کیا جائے گا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حب کی لائن پر تیزی سے کام جاری ہے، وزیراعلیٰ سندھ آج حب ڈیم کا معائنہ کریں گے، شہریوں کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہے، وسائل کو کراچی کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے خرچ کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور وفاقی حکومت میں کبھی دوری نہیں ہوسکتی، گلے شکوے زندگی کا حصہ ہیں۔