اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ ریاستی اداروں کیخلاف ملک کے اندر اور باہر سازشیں ہو رہی ہیں۔
ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے مسلم لیگ ن کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کیخلاف سازش کر کے سسٹم کو تباہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، نہیں چاہتے ہمارے اندرونی معاملات میں کوئی مداخلت کرے۔
ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ ہر ملک اپنے قوانین کے مطابق چلتا ہے، ٹرمپ کے خصوصی ایلچی کی باتوں کو اہمیت دینے کی ضرورت نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک نفرت کی سیاست سے آگے نہیں بڑھ سکتا، پی ٹی آئی نے لڑنا ہے تو ن لیگ سے لڑے ریاستی اداروں سے نہیں، پاکستان 56 اسلامی ملکوں میں واحد ایٹمی طاقت ہے۔