لاہور: (دنیا نیوز) سال نو 2025 کا پہلا کیس، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی وساطت سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی۔
دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے 56 پیسے پٹرول اور 2 روپے 96 پیسے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حقائق کے برعکس کیا گیا، قیمتوں میں اضافہ کرنے کا حکومت کے پاس کوئی میکانزم نہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دے۔