اسلام آباد:(دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں 4 اور بلوچستان ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 30 نام جوڈیشل کمیشن کو ارسال کردیے گئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 4 ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کے لیے 19 نام جوڈیشل کمیشن کو بھجوا دیے گئے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کے لیے بجھوائے گئے ناموں میں 3 ڈسٹرکٹ سیشن ججز اور ایک ایڈیشنل سیشن جج کا نام بھی شامل ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور، سیشن جج راجہ جواد عباس حسن، سیشن جج اعظم خان اور شاہ رخ ارجمند کا نام شامل ہے۔
ایڈیشنل ججوں کے لیے بجھوائے گئے دیگر ناموں میں ایڈووکیٹس عدنان بشارت، سید قمر حسین سبزواری، عمر اسلم ،انعام امین منہاس، محمد عثمان غنی اور راشد چیمہ کے نام بھی شامل ہیں۔
اسی طرح ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت، ایڈوکیٹ عدنان حیدر، ندرت بیان مجید، سلطان مظہر شیر خان، کاشف علی ملک، دانیال اعجاز، شاہد محمود کھوکھر، بابر بلال، محمد عبدالرافع اور چوہدری حفیظ اللہ یعقوب کے نام بھی شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں،جوڈیشل کمیشن کو بجھوائے گئے مذکورہ ناموں کی سی ویز اور دیگر متعلقہ ریکارڈ ای میل کے ذریعے بھجوا دیا گیا ہے۔
خیال رہے اسلام آباد ہائی کورٹ میں 4 ایڈیشنل ججوں کے لیے جوڈیشل کمیشن اجلاس 17 جنوری کو ہوگا۔
بلوچستان ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے 11 نام بھجوائے گئے
دوسری جانب بلوچستان ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 11 نام جوڈیشل کمیشن کو بجھوادیے گئے۔
بجھوائے گئے ناموں میں 4 سیشن ججز بھی شامل ہیں، سیشن ججز میں جام محمد گوہر، پازیر احمد بلوچ، اللہ داد روشن اور محمد داؤد خان کے نام شامل ہیں، دیگر ناموں میں ایڈووکیٹ محمد عاصم، ظہور احمد مینگل، محمد افضل، محمد ایوب خان، خلیل احمد پنزائی، محمد نجم الدین مینگل اور سید اقبال شاہ کے نام بھی شارٹ لسٹ کیے گئے۔
ناموں کے ساتھ متعلقہ کوائف بھی بذریعہ ای میل جوڈیشل کمیشن کو بھجوائے گئے ہیں جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی سے متعلق جوڈیشل کمشن کا اجلاس17 جنوری کو ہوگا۔