فیصل آباد:(دنیا نیوز) رہنما مسلم لیگ ن عابد شیر علی نےکہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ون پوائنٹ ایجنڈا سے ملک میں افراتفری پھیلے گی۔
دنیا نیوزکے پروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دورمیں (ن) لیگ کی لیڈرشپ کوانتقام کا نشانہ بنایا گیا، ہمارا ایک ہی ایجنڈا معیشت کومستحکم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈائیلاگ ہمیشہ سیاسی لوگوں سے ہوتے ہیں، بدزبان لوگوں سےکیا ڈائیلاگ کریں؟ پی ٹی آئی حکومت میں چالیس ہزارطالبان کوبسایا گیا۔
عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ کہ پی ٹی آئی کے ون پوائنٹ ایجنڈے سے ملک میں افراتفری پھیلے گی، پی ٹی آئی والوں کوغلطیوں کی معافی مانگنا ہوگی اور سترارب روپےکا جواب دیں۔
رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پرکوئی پریشرنہیں، پی ٹی آئی والوں نے ایبسلوٹلی ناٹ کا نعرہ لگا کر کہا تھا کہ ہم ڈونلڈ ٹرمپ کا پریشرنہیں لیں گے۔