خیبرپختونخوا کے تمام انتظامی سیکرٹریز سے اثاثوں کی تفصیلات طلب

Published On 08 January,2025 09:41 am

پشاور: (ذیشان کاکاخیل) خیبرپختونخوا کے تمام انتظامی سیکرٹریز سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔

اس حوالے سے محکمہ انتظامی امور کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق تمام سیکرٹری گزشتہ سال کے اثاثے ڈیکلیئر کریں، انتظامی محکموں کے سیکرٹریز تمام اثاثوں اور آمدن کے ذرائع واضح کریں۔

مراسلہ میں کہا گیا کہ سیکرٹریز کی ترقی کا انحصار اثاثہ جات کی ڈیکلیریشن پر منحصر ہوگا۔