اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہماری ملاقات کرائے۔
اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ مذاکرات سے متعلق 3 مطالبات ہیں، 9 مئی، 26 نومبر کا جوڈیشل کمیشن اور کارکنان کی رہائی مطالبات میں شامل ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات چاہتے ہیں لیکن ملاقات نہیں کرائی گئی، ہمیں بتایا گیا کہ ملاقات کرانا جیل مینوئل میں شامل نہیں، حکومت اپنی بات سے مکر رہی ہے۔