ای آفس کے نفاذ کا معاملہ، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا 16اداروں کو مراسلہ ارسال

Published On 11 January,2025 04:43 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزارتوں اور محکموں میں ای آفس کے نفاذ کے معاملے پر وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اپنے 16 ذیلی اداروں اور محکوں کو مراسلہ ارسال کردیا۔

وزارت سائنس نے ماتحت محکوں کو ای آفس کے نفاذ اور سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی نے ای آفس پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم آفس نے ای آفس پر 14 جنوری کو رپورٹ طلب کی ہے، جبکہ مراسلے میں وزیراعظم آفس کے 7 جنوری کے خط کا حوالہ دیا گیا ہے۔