القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ آج 11 بجے اڈیالہ جیل میں سنایا جائے گا

Published On 12 January,2025 09:32 pm

راولپنڈی :(دنیا نیوز) القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ آج 13 جنوری کو 11 بجے اڈیالہ جیل میں سنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے اندر اور باہر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات مکمل کرلیے گئے ، سپیشل سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا، اڈیالہ روڈ پر پولیس کی پکٹس میں بھی اضافہ کردیا گیا۔

القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا سنائیں گے، فیصلہ سنانے سے متعلق معلومات بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف کو عدالتی احکامات جاری کر دیئے گئے۔
 

خیال رہے احتساب عدالت نے فیصلے کو دو بار موخر کیا، فیصلہ 18 دسمبر2024ء کو محفوظ کیا گیا تھا۔