وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، 8 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا

Published On 13 January,2025 11:04 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، 8 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔

کابینہ اجلاس میں رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات منظوری کیلئے پیش کی جائیں گی، نارکوٹکس ڈویژن کو وزارت داخلہ میں ضم کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں ایوی ایشن ڈویژن کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کی سمری بھی پیش کی جائے گی، قومی کمیشن برائے اقلیت ایکٹ 2024 بھی منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

پیپرا رول میں ترامیم بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے، ماحولیاتی ٹریبونل اسلام آباد کے ممبر محمد بشیر خان کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، سی سی ایل سی کے فیصلوں کی بھی توسیع کی جائے گی۔